آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی ؟جانئے

03-15-2024

(ویب ڈیسک) اگلے 15دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اوگرا حساب کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ بنتا ہے اسی ورکنگ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوسکتی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60روپے فی لیٹر ہے حکومت پہلے چھ ماہ کے دوران 475 ارب روپے صارفین سے وصول کر چکی ہے،رواں مالی سال میں 920سے 970ارب روپے وصولی کا ہدف ہے۔