سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
03-15-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 816 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 64 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 71 کروڑ 28 لاکھ 39 ہزار 741 روپے مالیت کے 9 کروڑ 94 لاکھ 4 ہزار 749 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔