ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی: احسن اقبال
03-15-2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے، ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں سٹریٹجک اثاثہ ہے۔
ادارہ شماریات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یقین ہے ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آبادی میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہو گئی ہے، آبادی میں اضافے کی شرح کم کر کے پیداوار کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، بچوں کی ذہنی استعداد کار متاثر ہو رہی ہے، ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہم آبادی گھٹانے کے بجائے آبادی بڑھانے والا ملک بن گئے ہیں۔