وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی ٹی سٹی منصوبہ بنانے کا حکم
03-15-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی سٹی منصوبہ بنانے کا حکم دے دیا۔
سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے پراجیکٹ کی ابتدائی تیاری شروع کر دی، آئی ٹی سٹی منصوبہ بیدیاں روڈ کے قریب بنایا جائے گا، 6 ہزار 824 کنال پر محیط منصوبے کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، منصوبے میں آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی ڈسٹرکٹس شامل ہیں، منصوبے میں ٹوئن ٹاور آئی ٹی بلڈنگ بارہ ماہ کے اندر مکمل کی جائیگی۔ بیدیاں روڈ پر واقع سرکاری اراضی کو سی بی ڈی پنجاب کے نام پر منتقل کیا جائے گا، آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کو بروقت شروع کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے دس ارب روپے مختص کر دیئے، نیسپاک اور بین الاقوامی کنسلٹنٹ کے ساتھ ماسٹر پلاننگ کی جائے گی، رواں ماہ میں زمین سرکاری طور پر نالج پارک کمپنی سے سی بی ڈی پنجاب کو منتقل کر دی جائے گی۔ اپریل 2024 میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا، منصوبے سے تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی، منصوبہ سیلف جنریشن، جوائنٹ وینچرز اور ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے سرمایہ کاری حاصل کریگا، 100 ارب روپے کے تخمینہ لاگت کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز اسکی اہم خصوصیت ہو گی۔ حکومت پنجاب نے اس منصوبے کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دیا ہے۔