بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے، سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں: ڈیرن سیمی

03-15-2024

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے، ان کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔

ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے ملتان سلطانز کے خلاف 20 رنز کم سکور کئے،147 اس وکٹ پر کم سکور تھا، بولرز  نے کم سکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔ ان کا کہنا تھا ہم  نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا،  مہران ممتاز  نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی۔ ڈیرن سیمی نے کہا بابر اعظم کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں، ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں۔ انہوں نے مزید کہا پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھا کھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔