انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کمی
03-15-2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں جمعہ کی صبح لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی آئی، کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت صبح کے وقت 278.60 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، 100 انڈیکس 90 پوائنٹس بڑھ کر 65 ہزار 154 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔