حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ ملک کی تباہی کا باعث بنے گا: لیاقت بلوچ
03-15-2024
(لاہور نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا بے ثمر گٹھ جوڑ ملک کی تباہی کا باعث بنے گا۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے بعد عیاں ہو گیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاس ملکی بحرانوں کے خاتمے کا کوئی حل نہیں،ن لیگ پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کرسیوں پر براجمان عوام کو دھوکا دے رہے ہیں،بجلی گیس ،پیٹرول پانی کی قیمتوں اور ٹیکسوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کا قتل عام اس عہد کا بڑا المیہ ہے، عالم اسلام کی قیادت مجرمانہ غفلت کا لحاف اتارے۔