پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

03-15-2024

(لاہور نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15 مارچ کو ختم ہو رہی تھی، پی ایف ایف الیکشن عمل کو مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع کی گئی ہے۔