بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی

03-15-2024

(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر حاضری کیلئے پراسیکیوشن کو انتظامات کی ہدایت کر رکھی ہے، یاد رہے کہ تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔