کبھی ہمت نہیں ہاری، کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے پرفارم کروں: اسامہ میر

03-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر اسامہ میر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، کوشش ہوتی ہے جہاں موقع ملے ٹیم کیلئے پرفارم کروں۔

پی ایس ایل 9 کے فائنل میں رسائی کے بعد پریس کانفرنس میں اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پرفارم نہیں کر سکا جس کا افسوس ہے، جب ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس ہوئی تو مورنی مورکل نے مجھے ڈیوڈ بیکہم سیریز دیکھنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں بھی وہی کچھ چل رہا تھا  جن حالات سے میں گزر رہا تھا، ڈیوڈ بیکہم سیریز نے مجھے کافی ہمت دی۔ اسامہ کا مزید کہنا تھا کہ  میری پچھلے ایڈیشن میں بھی اچھی پرفارمنس رہی تھی، میری نظریں ریکارڈ پر نہیں، بس ٹیم کیلئے پرفارم کرنا ہدف ہے۔