ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس کا اعلان کردیا

03-14-2024

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے ہو گی، آئرلینڈ،امریکا کے خلاف پاکستان کے میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔اضافی ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ35 ڈالر رکھی گئی ہے، ٹکٹس بیلٹنگ میں ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔