عاطف اسلم کے بعد اداکار عمران عباس نے بھی نعتیہ کلام پیش کردیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
03-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا۔
رپور ٹ کےمطابق انسٹاگرام پر اداکار نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور فارسی کلام پڑ رہے ہیں۔اس نعتیہ کلام کو مشہور فارسی شاعر عبدالرحمان جامی نے لکھا ہے جبکہ پاکستان میں ام حبیبہ کی پڑھی ہوئی نعت کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔ عمران عباس نے لکھا کہ وہ اس کلام کو سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ایک سیاحتی کمپنی کے اشتراک سے یہ نعت پیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمران عباس جس طرح کے بہترین اداکار ہیں اسی طرح وہ ہر برس اپنی خوبصورت آواز میں نعت بھی پیش کرتے ہیں۔