وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
03-14-2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خوش آئند ہے، یوسف رضا گیلانی ایک سینئر تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے تجربے اور علم سے پاکستان کے سیاسی و معاشی میدان میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔