بشریٰ انصاری کن لوگوں کو بلاک کردیتی ہیں؟اداکارہ نے انوکھی بات بتادی
03-14-2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبزانڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ اگر کوئی ان کی3 بار کالز کے بعد فون نہ اٹھائے یا میسج کا جواب نہ دے تو وہ ان کا نمبر بلاک یا ڈیلیٹ کردیتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آج کل موبائل فون کے کئی فوائد ہیں لیکن بہت سی مصیبتیں بھی آئیں، واٹس ایپ کی وجہ سے کئی سہولتیں بھی آئیں لیکن اس ایپ کی وجہ سے کئی لوگ ایکسپوز بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر اگر آپ کسی کو میسج کرتے ہیں تو بلیو ٹک کی وجہ سے معلوم ہوجاتا ہے کہ سامنے والے شخص نے میسج پڑھ لیا ہے لیکن کچھ لوگ چالاکی کرتے ہیں اور اپنا بلیو ٹک ہٹا دیتے ہیں تاکہ میسج کرنے والے شخص کو معلوم نہ ہو کہ میسج سین ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس بہت سی کالز آتی ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں یا وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتیں، بشریٰ انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’لیکن جب قریبی دوست آپ کا فون نہ اُٹھائے یا میسج کا جواب نہ دے تو اس کا مطلب آپ ان کے لیے اہم نہیں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’لوگ اس پر ہنستے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا میں صرف نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں انہیں اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔