چوہنگ میں نامعلوم افراد نے عملہ سے سرکاری آٹے کے تھیلے چھین لئے

03-14-2024

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے گوپے راہ آبادی میں نامعلوم افراد نے عملہ سے سرکاری آٹے کے تھیلے چھین لئے۔

پولیس نے اصغر پٹواری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے عملہ سے 36 آٹے کے تھیلے چھین لئے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے مقدمے میں 12 نامعلوم افراد کے خلاف چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائیں۔