پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
03-14-2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو جلسہ ہو گا، جلسہ کہاں ہو گا پرسوں تک اعلان کر دیا جائے گا، تحریک انصاف کے جیتے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہو گی مخصوص نشستوں پر لارجر بینچ بنایا جائے، مخصوص نشستوں کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہو سکتا۔