چودھری پرویز الہٰی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
03-14-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی گجرات کی پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ، یہ نشست چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کر کے فیملی نے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات پر دستخط کروا لیے۔