اپوزیشن کا جمہوری عمل کا حصہ بننا خوش آئند ہے: احسن اقبال

03-14-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا جمہوری عمل کا حصہ بننا خوش آئند ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات بارش کا پہلا قطرہ ہے، امید کرتا ہوں اسی سمت میں تمام سٹیک ہولڈرز آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اپنی اپنی ہے مگر ملک کے مسائل سانجھے ہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا فرض ہے اپنے سیاسی تنازعات کو ایک طرف رکھیں اور ملک کے لئے مل کر کام کریں۔