ازیکہ ڈینئل نے شادی کیلئے اپنی ترجیحات بتا دیں

03-14-2024

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ و ماڈل ازیکہ ڈینئل نے شادی کیلئے اپنی ترجیحات بتا دیں۔

حال ہی میں ازیکہ ڈینئل ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ان کے مطابق شادی کے لیے پیسہ ضروری ہے یا شکل؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا دونوں نہیں۔ اداکارہ نے  وضاحت دی کہ 'جہاں تک پیسے کا تعلق ہے تو یہ اکیلے یا دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں اور میں شکل و صورت سے زیادہ عقل و شخصیت کو ترجیح دیتی ہوں۔