لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات شروع

03-14-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

سالانہ امتحانات میں 80لاکھ سے زائد بچے شریک ہوں گے،سکولوں کو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک) کے تیار کردہ سوالیہ پرچہ جات کے تحت امتحان لینا لازمی ہوگا، پیک کی انسپکشن ٹیمیں سکولوں کا دورہ بھی کریں گی۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ بغیر کیو آر کوڈ کے سوالیہ پیپرز دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی،تمام سرکاری سکولوں میں امتحانات 27مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 30مارچ کو کیا جائے گا۔