آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن، حکومتی اقدامات کی تعریف

03-14-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگ زیب نے معاشی ٹیم کی قیادت کی۔ تعارفی سیشن کے دوران وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو بریفنگ دی۔ اس دوران چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا پلان دیا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ نئے ٹیکس لگائے بغیر رواں مالی سال کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد نے معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے سخت معاشی پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر معاشی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ تعارفی سیشن کے بعد آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ سے روانہ ہوگیا۔