ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

03-14-2024

(لاہور نیوز) ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شارجہ سے بذریعہ پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں پر پی سی بی حکام کی جانب سے استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر ٹرافی کیساتھ جشن بھی منایا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم عالمی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے شاندار کامیابی پر ڈیف کرکٹ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔