آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

03-13-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بالروں میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے پر نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی ریکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 6 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔