کیا آپ کینسر جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟تو ان 2 چیزوں کا استعمال کریں،ماہرین کا مشورہ

03-13-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے استعمال سے کینسرسے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم ایسے غذائی جز ہیں جو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں درمیانی عمر کی 36 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس جبکہ دوسرے گروپ کو placebo استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے بعد ان خواتین کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے سپلیمنٹس کے استعمال سے بریسٹ اور colon کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کے مطابق سبزیوں، سالم اناج اور گریوں کا استعمال اچھی صحت کے لیے ضروری ہے جس سے کیلشیئم اور وٹامن ڈی بھی جسم کو مل جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپلیمنٹس کا استعمال اس وقت کرنا چاہیے جب غذا کے ذریعے آپ انہیں جسم کا حصہ بنانے سے قاصر ہوں۔