پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کو شکست،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا
03-13-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہرایا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔