اسامہ میر کے ریکارڈقائم کرنے پر سلطان کی سپن باولنگ کوچ نے لب کشائی کردی

03-13-2024

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ سپنر اسامہ میر کے پاکستان سپر لیگ میں ریکارڈ بنانے پر اسپن باولنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی ،تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونیئرکی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی سپن باولنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔دوسری  جانب اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور سپن باؤلرز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔