این ٹی ڈی سی کا ناقص ترسیلی نظام قومی خزانے پر بوجھ بن گیا
03-13-2024
(لاہورنیوز) این ٹی ڈی سی کا ناقص ترسیلی نظام قومی خزانے پر بوجھ بن گیا، اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک سال میں سپلائی لاس کے 55 واقعات ہوئے، جس سے ایک سال میں قومی خزانے کو مزید 1ارب 24 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دستاویزمیں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ہربارلائن لاسسز سے 25کروڑ یونٹس ضائع،2 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، لائن لاسسز سے مجموعی طور پر 13 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بجلی کے یونٹس ضائع ہوئے، لائن لاسسز کا اوسط دورانیہ ایک گھنٹے 36 منٹ کا رہا ہے۔ یاد رہےماضی قریب میں بھی این ٹی ڈی سی اپنی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے،جس سے روز انہ قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔