نیب، فوجداری سمیت دیگر بینچز تبدیل، لاہور ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
03-13-2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، نیب، فوجداری سمیت دیگر بینچز کو تبدیل کر دیا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں کا دو رکنی بینچ نیب کے کیسز کی سماعت کرے گا، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر اپیلوں پر جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس طارق سلیم شیخ سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 11 دو رکنی بینچز مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر 25 سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔