وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

03-13-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی  کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہو گی جس کے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔ کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال ، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔ کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہو گا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لئے ٹی آر اوز طے کرے گی اور عملی منصوبہ پیش کرے گی جبکہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی۔