ثانیہ مرزا بھی مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کیخلاف بول پڑیں

03-13-2024

(ویب ڈیسک) معروف سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی، جس میں انہوں نے مسجد الاقصیٰ کی تصویر اپلوڈ کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا لائک سیرئیسلی، جبکہ ساتھ ہی ثانیہ نے ہارٹ بریک کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کمپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی گئی ہے۔ جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔