ایل پی جی مافیاز کیخلاف اوگرا متحرک، صوبوں کو کارروائی کی ہدایت

03-13-2024

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مافیاز کیخلاف صوبوں کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

اوگرا ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایل پی جی مافیاز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ اوگرا ترجمان عمران غزنوی  کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔ عمران غزنوی نے کہا کہ چندعناصرمصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں، مقامی حکومتیں مقررہ قیمت پرایل پی جی کی فراہمی کے لئے تمام ممکن اقدامات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں مناسب سٹاک کی موجودگی اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔