پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا امکان

03-13-2024

(لاہور نیوز)16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 70 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 41 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے 4 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق حتمی فیصلہ 15  مارچ کو ہوگا، وزرات خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔