لیسکو کا آپریشن ،55گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی
03-13-2024
(ویب ڈیسک) لیسکو صوفیہ آباد سب ڈویژن کا نورپارک آہلووالا روڈ پر بجلی چوری کیخلاف آپریشن،آپریشن کے دوران55گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
تمام افراد ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری میں ملوث تھے،بجلی چوری کے باعث ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کردی گئی۔ ایکسیئن کوٹ لکھپت کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے،بجلی چوروں سےلاکھوں روپےکے ڈی ٹیکشن بلز بھی وصول ہوں گے۔