ڈیوڈ ولی نے اردو بولنا سیکھ لی مگر کس نے سکھائی؟

03-13-2024

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں یہ کس نے سکھائے وہ خود انہوں نے بتایا۔

پی ایس ایل 9 کا گروپ مرحلہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملتان کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے کرکٹ کے ساتھ اردو سیکھنے سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے دوران مختلف ثقافت کو دیکھتے ہیں اور اس سے خوش ہوتے ہیں، قوالی نائٹ میں انجوائے کیا جبکہ میں نے اردو کے کچھ الفاظ بولنا سیکھے ہیں جیسا کہ مجھے ٹوپی اور بوٹ بولنا شاہنواز دھانی نے سکھایا ہے۔ ڈیوڈ ولی کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ دونوں انداز سے سوئنگ کریں اور ان پچز سے مجھے اچھی سپورٹ مل رہی ہے، پاکستان میں ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز نکلتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا میں اپنی گیم پر توجہ دیتا ہوں کوچز سے اتنا فرق نہیں پڑتا، تاہم ایلکسا بہت اچھی کوچ ہے اور مثبت بات یہ ہے کہ پی ایس ایل میں خواتین کو بھی موقع مل رہا ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ آج ہم نے اچھے رنز سکور کیے تھے جس کا ہمیں فائدہ ہوا جب کہ جیسن رائے اور افتخار کے درمیان تکرار پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں فیلڈ پر آپس میں ایسا ہو جاتا ہے۔