وزیر تعلیم کا پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کا دورہ، شفافیت کے نظام کا جائزہ

03-13-2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن (پیک) کا دورہ کیا اور کمیشن میں شفافیت کے نظام کا جائزہ لیا۔

وزیرتعلیم نے پیک کے امتحانی سسٹم و دیگر امور پر بریفنگ لی، اس موقع پر  وزیر تعلیم کو پیپر سکینڈل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کئے جائیں، پیک کو 5 سالوں میں دنیا کا بہترین ایگزیمینیشن ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے، تیسری دنیا کے ممالک بھی پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کا ماڈل اپنانے پر مجبور ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگزیمینیشن کمیشن اور تمام بورڈز کو آپس میں تعلق اور رابطہ مزید مضبوط و مؤثر کرنا ہوگا، ضلعی سطح پر امتحانی طریقہ کار کو مزید بہتر کیا جائے، بچوں کی لرننگ کیلئے امتحانی مواد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جائے۔