میڈیا سٹڈیز کے طلبہ وفد کا سیف سٹیز کا دورہ، ورکنگ کا معائنہ
03-13-2024
(لاہور نیوز) میڈیا سٹڈیز کے طلبہ وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا اور ادارے کی ورکنگ کا معائنہ کیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وفد میں میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ اور طلبا و طالبات شریک تھے،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ وفد کو سیف سٹی کرائم سٹاپرز سروس بارے بریفنگ دی گئی، طلبہ کو عوامی آگاہی کیمپین، پبلک ریلیشنز اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا،وفد کو پاکستان میں پولیس کے پہلے ویب چینل کی ورکنگ بھی دکھائی گئی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 18 مزید شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں، خواتین کو بروقت امداد فراہم کرنے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کے فیچرز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ پاکستان کا روشن پہلو اجاگر کر رہا ہے۔