پی ایس ایل 9 میں آج آرام ، کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز
03-13-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن میں آج آرام کا دن ہے جبکہ کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا۔
ایچ بی ایل پی ایس سیزن نائن میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا۔ پلےآف مرحلے کے پہلے میچ میں کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔ پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، میچ جمعہ کی رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دو پلے آف میچز کے بعد فائنل میں رسائی کیلئے ایک میچ اور کھیلا جائے گا، پلے آف مرحلے کے تین میچز مکمل ہونے کے بعد فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے نام سامنے آئیں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔