بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
03-13-2024
(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پنجابی زبان میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سونم باجوہ نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بہت دل کرتا ہے کہ میں پاکستان جاؤں کیوں کہ میرے بہت سارے دوست وہاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے میں ایک بار ضرور پاکستان جاؤں اور مجھے امید ہے میری یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔ بھارتی اداکارہ نے محبتیں دینے اور پسند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام افراد کی مشکور ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں۔