پاک کیویز سیریز کا شیڈول فائنل، بلیک کیپس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی

03-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  کیوی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان آئے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام میچز  راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم  میں کھیلے جائیں گے۔