58 اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

03-12-2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز پر بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری رہا، غزہ میں بارود کی بارش سے بچ جانے والے فاقوں سے مر رہے ہیں، فلسطین میں امدادی سامان کی ترسیل سخت پابندیوں کی زد میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہو گئی، یوٹیلیٹی سٹورز 65 فیصد عوام کی پہنچ میں نہیں۔