ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد سے درآمدی تیل کی ترسیل معطل

03-12-2024

(ویب ڈیسک) ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے باعث کراچی سے اندرون ملک درآمدی خام خوردنی تیل کی ترسیل معطل ہو گئی جس سے گھی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

خوردنی تیل کی ترسیل معطل ہونے سے 3 روز کے دوران 16 کلو والے گھی کے کنستر کی قیمتوں میں ریکارڈ 300 روپے اضافہ ہو گیا۔ خام خوردنی تیل کی ترسیل فوری طور پر بحال نہ ہوئی تو رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں گھی کی شدید قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خدشات ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران ایکسل لوڈ قوانین میں نرمی کی جائے تاکہ گھی کی قیمتیں اور اس کی دستیابی معمول پر آ سکے۔