ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 109 مقدمات درج

03-12-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔

چوبیس گھنٹوں میں 2512 مقامات کی چیکنگ، 336 خلاف ورزیاں اور 109 مقدمات درج کیئے گئے، 5 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کے جرمانے اور 79 منافع خور جیل میں ڈالے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر تمام زونل ٹیمیں متحرک ہو گئیں، شہر کی اہم شاہراہوں پر حدود کی مخصوص لائن مارکنگ مکمل کر لی  گئ، واہگہ زون، نشتر زون، اقبال زون اور گلبرگ کی اہم شاہراہوں پر بھی نشان دہی ہو گئی، عزیز بھٹی زون، شالامار زون، راوی زون، داتا گنج بخش اور سمن آباد زون کی اہم شاہراہوں پر بھی لائن مارکنگ ہو گئی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام زونز میں لائن مارکنگ حدود پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام زونز کے دورے کروں گی، کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان المبارک میں مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔