نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز لاہور پہنچ گئے
03-12-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دونوں بھائی حسن نواز اور حسین نواز ترکش ایئر کی پرواز 714 سے استنبول سے آج لاہور پہنچے ہیں، نواز شریف نے بیٹوں اور ان کے اہلخانہ کا استقبال کیا۔ حسن نواز اور حسین نواز نے لاہور آمد پر اپنے والد میاں نوازشریف اور بہن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ حسن اور حسین نواز 14 مارچ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔