بہت جلد دوبارہ ہالی ووڈ فلم میں نظر آؤں گی: کبریٰ خان
03-12-2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کر چکی ہیں اورامید ہے کہ جلد ہی دوبارہ وہ ہالی ووڈ سکرین پر نظر آئیں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کبری خان نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ ہالی ووڈ سکرین پر نظر آئیں گی۔انہوں نے ماضی میں کی گئی اپنی پہلی ہالی ووڈ قلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لندن میں ہوتی تھیں ہالی ووڈ فلم دا کنورسیشن میں کام کیا تھا جس میں میرا کردار ایک ایشیائی لڑکی کا تھا لیکن وہ عام ایشیائی لڑکی نہیں تھی۔ کبریٰ خان نے بتایا کہ میرے کردار کے لئے صرف ایک دن کی شوٹنگ تھی، کیونکہ یہ ایک کیمو تھا مذکورہ فلم 2018 میں ایمازون پر ریلیز کی گئی تھی۔