بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

03-12-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔ واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔ میڈیاکو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا گیا قبل ازیں پولیس نے میڈیاکو بھی اڈیالہ جیل کے باہر کوریج سے روک دیا،  میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کی کوریج کرتا ہے۔ تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیئے، پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں۔ اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔