سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ

03-12-2024

(ویب ڈیسک) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کے سٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا، صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخابات کے بعد عارف علوی صدرِ مملکت کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، 8 مارچ کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا تھا۔ ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔