مہنگائی کا جن بے قابو، پھل غریب کیلئے خواب بن گئے

03-12-2024

(لاہور نیوز) ماہ صیام میں مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے افطاری میں پھل کھانا خواب بننے لگا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل مزید مہنگے کردیئے گئےجبکہ  مارکیٹ میں پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مزید مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کالا کولو کی سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول سیب  400 روپے کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔  درجہ اول کیلے کی قیمت  5 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 190 روپے درجن مقرر  کی گئی جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول کیلے کی فروخت 250 روپے فی درجن تک  ہو رہی ہے جبکہ کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 130 روپے  کے برعکس 180 روپےفی درجن بیچا جارہا ہے۔ اسی طرح انار بدانہ سرکاری ریٹ لسٹ کے 690 روپے  کے برعکس  1000 روپے کلو تک  فروخت کیا جارہا، سرکاری ریٹ لسٹ میں  امرود 30 روپے مہنگا کرکے 190 روپے کردیا گیا جبکہ بازار میں 250 روپے کلوتک فروخت ہو رہا ہے۔ کنو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 295 روپے درجن مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 400 روپے تک وصول کی جارہی ہے،پپیتا سرکاری ریٹ 230 روپے  کے برعکس مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کھجور ایرانی 510 روپے کی بجائے اوپن مارکیٹ میں 620 روپے کلو تک فروخت  ہونے لگی ہے۔