لاہور قلندرز کے باولرسکندر رضا بھی جرمانے کی زد میں آگئے

03-11-2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے سکندر رضا پر امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔سکندر رضا نے کھیل کے دوران 3  مختلف مواقع پر اپنے بازو اٹھائے، سر ہلایا اور اشارہ کیا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہا جانا چاہیے تھا۔ ان کا یہ عمل آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی رہا جو ایک کھلاڑی کے خلاف امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرتا ہے۔ آن فیلڈ امپائرز کرس گیفانی اور راشد ریاض نے سکندر رضا پر الزام عائد کیا جبکہ میچ ریفری علی نقوی نے جرمانہ عائد کیا۔