گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد شاہین کی لب کشائی،کپتان کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

03-11-2024

(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑی باہر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، باہر والے کبھی انہیں اونچا دیکھنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کےمطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھاکہ ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دیں، کھلاڑی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کریں کیونکہ گراؤنڈ سے ہی ان کا کیرئیر وابستہ ہے۔لاہور قلندرز کے حوالے سے شاہین کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی ہمیشہ رہتی ہے، اس بار سورج کے آگے بادل چھا گئے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلیں، اگر ایکسکیوز کریں گے تو اسٹار نہیں بن سکیں گے۔