حادثات میں کمی خوش آئند، تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں، چیئرمین ریلوے
03-11-2024
(لاہورنیوز) چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ کے زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، حادثات میں کمی خوش آئند ہے، ٹریکس کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ مظہر علی شاہ نے کوہاٹ خرلاچی منصوبہ کی ڈیزائننگ کا تفصیلی جائزہ لیا، چیئرمین ریلوے نے انتظامیہ کو ریکارڈ آمدن پر شاباش دی۔